پانامہ لیکس پر وزیر اعظم ڈھٹائی سے اپنے خاندان کا دفاع کر رہے ہیں ،سردار ذولفقار کھوسہ

وہ اپوزیشن پر الزامات لگانے کی بجائے قوم کو بتائیں کہ ان کی اولاد کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی؟ حکومت کے ایک سیکرٹری سے نیب 70کروڑ کی نقدی اور سونا بر آمد کرتی ہے، نیب پنجاب میں کاروائی کرے ،اس سے بڑے دولت کے انبار برآمد ہونگے قوم اس مسیحا کی منتظر ہے جو بے لاگ احتساب کر کے ملک کو کرپشن سے پاک کرے ملک میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ حکمرانوں کو خطرہ ہے، صحافیوں سے گفتگو

پیر 9 مئی 2016 09:51

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء)پانامہ لیکس پر وزیر اعظم ڈھٹائی سے اپنے خاندان کا دفاع کر رہے ہیں ، وہ اپوزیشن پر الزامات لگانے کی بجائے قوم کو بتائیں کہ ان کی اولاد کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی؟ حکومت کے ایک سیکرٹری سے نیب 70کروڑ کی نقدی اور سونا بر آمد کرتی ہے، نیب پنجاب میں کاروائی کرے ۔ اس سے بڑے دولت کے انبار برآمد ہونگے، قوم اس مسیحا کی منتظر ہے جو بے لاگ احتساب کر کے ملک کو کرپشن سے پاک کرے ملک میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ حکمرانوں کو خطرہ ہے، میٹرو بس اورنج لائن ٹرین بڑے منصوبوں میں بڑی کرپشن ، نواز حکومت ایسے منصو بے بناتی ہے، جس میں لوہا استعمال ہو ، ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب و سینیٹر سردار ذولفقار علی خان کھوسہ نے کھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا پانامہ لیکس میں شریف خاندان پر کرپشن کے الزامات پر وزیر اعظم اپنا اور خاندان کا ڈھٹائی سے دفاع کر رہے ہیں، وہ قوم کو یہ نہیں بتاتے کہ ان کی اولاد کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی جنہیں کل تک مولانا ڈیزل کہتے تھے اور جن کے پیٹ پھاڑ کر حرام کی دولت نکلوانے کی بڑکیں مارتے تھے، انہین ساتھ ملا کر بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت کے ایک سیکرٹری کے گھر سے نیب 70کروڈ کی نقد رقم بر آمد کرتی ہے نیب پنجاب میں کاروائی کرے تو اس سے بڑے دولت کے انبار ملیں گے، احتساب سے بچنے کیلئے اپوزیشن پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمہوریت کو خطرہ کا ڈھول پیٹا جا رہا ہے۔ خطرہ جمہوریت کو نہیں حکمرانوں کو ہے، سردارذولفقار علی خان کھوسہ نے کہا ، عوام دہشت گردی بے روز گاری مہنگائی سے تنگ حکمرانوں کی میگا کرپشن کو بے نقاب دیکھ کر ایسے مسیحا ء کے منتظر ہیں جو بے لاگ احتساب کر کے ملک کو کرپشن سے پاک کرے ، انہوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم کی مسلم لیگ کا نام بھی بد نام کر کے رکھ دیا ہے، پاکستان کو قائد اعظم پاکستان بنانے کیلئے قوم کو جاگنا ہو گا، ہر محب وطن سیاست دان محب وطن عوام کو سر جوڑ کر ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا، دہشت گردی اور کرپشن کے خاتنے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہو نا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ حکمرانی کا اخلاقی جواز کھونے والے حکمرانوں کا احتساب کرنا ہو گا،