بھا رتی شہر شملہ میں مسافر بس کھائی میں جا گری ، 9 افراد ہلاک ، 39زخمی

پیر 9 مئی 2016 10:08

شملہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء) بھا رتی شہر شملہ میں مسافر بس تیز رفتار ی کے باعث گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں خواتین او ر بچوں سمیت 9افراد ہلاک اور 39زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس جاگندر نگر کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 9مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس 55مسافر کو لیکر منزل کی طرف جا رہی تھی کہ شملہ سے 210 کلو میٹر دور کھائی میں جا گری جس سے اس قدر جانی نقصان ہوا تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشنا ک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بس کے ملبے سے نکالا اور پی جی آئی چندیگڑھ ، گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال میں منتقل کر دیا تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی

متعلقہ عنوان :