مصر، قاہرہ کے نواح میں مسلح افراد کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک

پیر 9 مئی 2016 10:07

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں 8 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے اتوار کی صبح پولیس گاڑی کو شہر کے جنوبی ضلعے میں نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

مصر کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ٹرک پر سوار چار مسلح افراد نے خود کار ہتھیاروں سے پولیس گاڑی پرگولیاں برسائیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ پولیس اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے جب ان کی گاڑی کو ٹرک سے روکا گیا اور ان پر گولیاں چلائی گئیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک لفٹیننٹ کے علاوہ 7 پولیس اہلکار شامل ہیں۔