شام میں اغوا ہونے والے 3 ہسپانوی صحافی وطن پہنچ گئے

پیر 9 مئی 2016 10:07

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء)شام میں گذشتہ برس اغوا ہونے والے تین ہسپانوی صحافی رہائی ملنے کے بعد سپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ہسپانوی صحافی اینٹینیو پیمپلیگا، جوزے مینیوئل اور اینجل ستارے دس ماہ قبل شام کے سب سے بڑے شہر حلب سے لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ تینوں صحافیوں کو ہسپانوی وزاتِ دفاع کے ایک طیارے کے ذریعے ترکی سے میڈرڈ پہنچایا گیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان صحافیوں کو کس نے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی کیسے عمل میں آئی ہے۔

سپین کے وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر ان صافیوں کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ لکھے گئے اپنے پیغام میں ان کو خوش آمدید کہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میڈرڈ پہنچنے پر صحافیوں کے اہلِ خانہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :