افغانستان میں 6 طالبان قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

پیر 9 مئی 2016 10:07

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء) افغانستان میں 6 طالبان قیدیوں کو اتوار کی صبح پھانسی دے دی گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کی مطالبے پر یہ قدم اْٹھایاگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق طالبان قیدیوں کو اتوار کی صبح کابل کے مغرب میں واقع پل چرخی جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

متعلقہ عنوان :