کراچی،عالمی صرافہ مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی سونامہنگاہوگیا

اتوار 8 مئی 2016 10:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء)ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونامہنگاہوگیا۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں9ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1288ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کااضافہ یکارڈکیاگیا جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار400روپے سے بڑھ کر49ہزار600روپے پرجاپہنچی اسی طرح172روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 42ہزار514روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت680روپے پربرقراررہی۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں343روپے کی کمی ریکارڈکی گئی اسی طرح عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں11ڈالراورایک تولہ چاندی کی قیمت میں10روپے کی کمی دیکھی گئی ۔

متعلقہ عنوان :