فیصل آباد تر قیاتی ادارہ نے پرائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم ایڈ ن گارڈن نواب بلاک کوسِیل کر دیا

اتوار 8 مئی 2016 10:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء)فیصل آباد تر قیاتی ادارہ نے پرائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم ایڈ ن گارڈن نواب بلاک جو کہ غیر قا نو نی طور پر بنائی جا رہی تھی کوسِیل کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی ڈائر یکٹر ٹاؤن پلاننگ اعجا ز لطیف نے اپنی انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ کا رروائی کرتے ہوئے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ ا سکیم ایڈ ن گارڈن نواب بلاک واقع ڈائیووروڈ فیصل آ باد جو کہ بغیر منظوری ایف ڈی اے بنائی جا رہی تھی کوسِیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

مزید ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے یاور حسین نے ہدایات جاری کی ہیں کہ فیصل آ باد میں تما م پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ کا لو نیاں جو کہ بغیر منظو ر ی ایف ڈ ی اے بنا ئی جا ر ہی ہیں کہ خلا ف ہنگا می بنیا ود ں پر کا ر وائی کر کہ انہیں فو ر ی طو ر پر سیل کیا جائے اور ان کو ہدایات جا ری کی جا ئیں کہ وہ جلد از جلد قا نو نی کاروائی مکمل کر تے ہو ئے ایف ڈ ی اے سے اپنی کا لو نیز کو منظو ر کر وائیں بصو رت دیگر تما م غیر قا نو نی کا لونیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ عوام محتاط رہیں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم اور متذکرہ بالا ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ نہ خریدیں ۔ نقصان کی صورت میں عوام خود ذمہ دار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :