پاناما پیپرز لیک کرنے وا لے شخص نے خاموشی توڑ دی ، حکام کی مدد کرنے کو تیار

پاناما پیپرز کی تحقیقات سے ہزاروں افراد کے خلاف مقدمے بن سکتے ہیں،جان ڈو

اتوار 8 مئی 2016 10:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء) پاناما پیپرز دنیا کے سامنے لانے والے شخص نے خاموشی توڑ دی ، جان ڈو کا کہنا ہے کہ کسی خفیہ ایجنسی یا حکومت کے لیے کام نہیں کیا، پاناما پیپرز لیک کرنے کا مقصد معاشی مساوات تھا۔پاناما پیپرز کو لیک کرنے والے نامعلوم شخص نے معافی کے بدلے حکام کی مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ جان ڈو کا کہنا ہے کہ کبھی کسی خفیہ ایجنسی یا حکومت کے لیے کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اٹھارہ سو الفاظ پر مشتمل اس بیان میں کہا گیا ہیکہ معاشی مساوات ہمارے وقت کا سب سے اہم ایشو ہے ، بینک ، مالی ریگولیٹرز اور ٹیکس اتھارٹیز ناکام ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کیے جا چکے ہیں کہ امرا کو بچانا ہے اور متوسط اور کم آمدنی والے طبقوں کو قابو میں رکھنا ہے۔بیان کے مطابق پاناما پیپرز کی تحقیقات سے ہزاروں افراد کے خلاف مقدمے بن سکتے ہیں۔ جان ڈو نے کہا کہ عالمی عدالتی نظام ٹیکس بچانے کے لیے استعمال کیے جانے والے ممالک پر قابو پانے میں بالکل ناکام ہو گیا ہے

متعلقہ عنوان :