داعش نے عراق میں حالیہ حملوں کے لئے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں پچاس اجتماعی قبریں دریافت کیں

اتوار 8 مئی 2016 10:31

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء) داعش نے عراق میں حالیہ حملوں کے دوران بین الاقوامی کالعدم کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی شیعہ تنظیم ترکمن کے سربراہ ارشد صالحی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش نے شیعہ اکثریتی قصبہ نیوز خرماتو میں نو مارچ کو کئے گئے حملے کے دوران زہریلے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ داعش کے پاس ان ممنوعہ ہتھیاروں کی تیاری کا مواد بھی ہے اور وہ خود یہ ہتیھار بناتی ہے۔ واضح رہے ان حملوں میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ دریں اثناء عراقی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں پچاس اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :