نیٹو اور جارجیا کی فوجی مشقیں اشتعال انگیزی ہے‘ روس

اتوار 8 مئی 2016 10:29

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء) روس نے نیٹو کی جارجیا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی عدم کااشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان مشقوں کو نیٹو فوج کے جارجین سرزمین مستقل قبضہ کی کوشش سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کا یہ اقدام اشتعال انگیزی اور عدم استحکام پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کا اس میں بہت بڑا کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :