افغانستان ‘ سیکورٹی فورسز کی کارروائی ‘ 43 طالبان ہلاک ‘متعدد زخمی

اتوار 8 مئی 2016 10:29

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 43 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر کے سترہ صوبوں مئیں بھاری ہتھیاروں سے آپریشنز کئے جس کے نتیجے میں 43 طالبان ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے گئے ہلاک ہونے والوں میں 6 غیر ملکی طالبان بھی شامل ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے بڑی تعداد میں طالبان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے ۔