افغانستان ، مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نیٹو فوجی ہلاک،جوابی کاروائی میں حملہ آور مارے گئے

اتوار 8 مئی 2016 10:28

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء) افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور افغان فوجیوں کی وردی میں ملبوس تھے ۔نیٹو مشن نے 2اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔جوابی کاروائی میں دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ۔واقعہ صوبہ قندھار میں پیش آیا ہے ۔