آئندہ 24گھنٹو ں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ، میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا

ہفتہ 7 مئی 2016 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، لاڑکانہ، نوکنڈی، شہید بینظیر آباد43، کوٹ ادو، مٹھی، سکھر، موہنجوداڑو، جیکب آباد، رحیم یار خان42، تربت،میرپورخاص، روہڑی، خانپور، بھکر، نور پورتھل، چھور، دالبندین، ڈی آئی خان41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان۔ کاشتکار حضرات خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم کی کٹائی اور گہائی مکمل کریں۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم ہزارہ ڈویڑن اور فاٹا میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پاراچنار، پٹن02، کاکول01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :