پاکستان کے 14صوبے اوریہاں صدارتی نظام ہوناچاہیے ، صدرالدین ہاشوانی

جس ملک کے بڑوں کے اربوں کھربوں بیرون ملک بینکوں میں پڑے ہوں اورجہاں 90فیصدلوگ ٹیکس چوروں ،وہاں کوئی غیرملکی کیسے سرمایہ کاری کرے گا 69سالوں میں زیاد ہ ترحکمرانوں نے لوٹ مارکی،سینئرصحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 7 مئی 2016 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء)پاکستان کے 14صوبے اوریہاں صدارتی نظام ہوناچاہیے جس ملک کے بڑوں کے اربوں کھربوں بیرون ملک بینکوں میں پڑے ہوں اورجہاں 90فیصدلوگ ٹیکس چوروں ،وہاں کوئی غیرملکی کیسے سرمایہ کاری کرے گا،69سالوں میں زیاد ہ ترحکمرانوں نے لوٹ مارکی ۔ان خیالات کااظہارہوٹلنگ کنگ صدرالدین ہاشوانی نے سینئرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جنا ح اورایوب خان کے علاوہ کسی حکمران نے اس ملک کوکچھ نہیں دیا،کئی توسائیکلوں پرآئے اورجہازوں پرگئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں سیاست کاروباربن چکی ہے جبکہ کاروبارمیں مندے کارجحان ہے ۔ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے معروف تاجرصدرالدین ہاشوانی نے کہاکہ جنرل راحیل شریف سچاسپاہی اوربہادرکمانڈرہے ،آرمی چیف نے کرپشن کے حوالے سے سینئرفوجی افسروں کوگھربھیج کروہ مثال قائم کی ہے جواس سے پہلے کبھی نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف جس اندازسے ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے صدرالدین ہاشوانی نے کہاکہ مجھے اپنے ملک کے نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ،نوجوانوں کی سمت درست ہوجائے تو ملک میں انقلاب آجائے ۔صدرالدین ہاشوانی نے کہاکہ آرٹ کی پاکستان میں قدرنہیں ہے اورپاکستان میں کئی نامورآرٹسٹ بغیردواؤں کے مرجاتے ہیں ۔

صدرالدین ہاشوانی نے جمعہ کے روز سینئر صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میری چھ نسلیں اس ملک میں پیدا ہوئیں۔ صدرالدین ہاشوانی نے کہاکہ پاکستان میراپیاراملک ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ دنیاایک نشہ ہے جس میں طاقت بھی ہے اوراختیاربھی ۔انہوں نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہاکہ منافقت حرام ہے ،بولو تو ہمیشہ سچ بولو منافقت نہیں کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ دنیامیں ہرجگہ مسلمانوں کے لئے مشکلات ہیں جس کی وجہ ان میں نااتفاقی ہے جبکہ غیرمسلم متحد ہیں اورترقی کی طرف گامزن ہیں۔ صدرالدین ہاشوانی نے کہاکہ نمازکے ساتھ حقوق العباد بھی لازمی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سب کچھ معاف کردے گالیکن حقوق العباد معاف نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ زکوٰة سب کودینی چاہیے کسی کوبھی مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

انہوں نے کہاکہ بیروزگارنوجوان سیاست کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کوسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے اگرہم ان کو بھرپور سپورٹ کرینگے تووہ اچھے سیاستدان بنیں گے۔صدرالدین ہاشوانی نے مزیدکہاکہ میں اپنی کتاب میں بہت کچھ لکھ سکتا تھا کہ حکمرانو ں نے اس ملک کو بیچا۔ انہوں نے کہاکہ دفاع کے ساتھ ساتھ ہمیں تعلیم اورمعیشت کو بھی بہترکرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہاشو فاؤنڈیشن 50 ہزار بچو ں کی کفالت کررہی ہے اس کے علاوہ تھر میں خشک سالی سے متاثرہ افراد کی بھی مددکی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :