کراچی، رینجرز نے شہر میں آپریشن مربوط انداز میں جاری رکھنے کا عزم

دہشت گردوں اورٹارگٹ کلرز کا بلا امیتاز تعاقب کیا جائے ،ترجمان رینجرز

ہفتہ 7 مئی 2016 09:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء)رینجرز نے شہر میں آپریشن مربوط انداز میں جاری رکھنے کے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اورٹارگٹ کلرز کا بلا امیتاز تعاقب کیا جائے گا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز نے شرکت کی جب کہ کانفرنس میں شہر میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق کانفرنس میں کراچی آپریشن مربوط انداز میں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کانفرنس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلرز کا بلاامتیاز تعاقب کیا جائے گا اور اس عمل میں قانون وانصاف کے تمام تقاضوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز اورعوام ساتھ ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :