بھارت میں کانگریس پارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف طاقت کا مظاہرہ

ہفتہ 7 مئی 2016 10:06

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء) بھارت میں اپوزیشن کانگریس پارٹی کی جانب سے گزشتہ روز حکومت کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ تک مارچ کیا گیا، جس کی قیادت سونیا اور راہول گاندھی نے کی۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اس اجتماع کا مقصد وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس اجتماع سے پہلے حال ہی میں مودی کی حکمران جماعت کی جانب سے کانگریس پارٹی پر اپنے دورِ اقتدار میں ہیلی کاپٹرز کے ایک سودے میں بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ’جمہوریت بچاوٴ‘ نامی اس مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی رہنماوٴں نے الزام لگایا کہ مودی شہری حقوق کو پاوٴں تلے روند رہے ہیں اور اْس خشک سالی کے اثرات کو زائل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جن سے چالیس کروڑ شہری متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :