انڈونیشیا ، باراتیوں کو لے جانیوالی کشتی ڈوب گئی ، پانچ افراد ہلاک ، تین لاپتہ

ہفتہ 7 مئی 2016 10:05

جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء) انڈونیشیا میں باراتیوں کو لے جانیوالی کشتی ڈوبنے کے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور تین دیگر لاپتہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ مشرقی صوبہ کالیمانتان میں اس وقت پیش آیا جب ضلع ماسیر سے باراتیوں کو لے جانیوالی کشتی اچانک ڈوب گئی حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہوگئے سنتالیس افراد کو ریسکیو عملے نے بچالیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ کشتی سمندر میں اچانک لہریں تیز ہون کی وجہ سے پیش آیا تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :