لاہور،ڈی ایس پی زیادتی کیس ، ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھجوا دیئے گئے

ہفتہ 7 مئی 2016 10:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء )ڈی ایس پی زیادتی کیس میں عمران بابر جمیل اور متاثرہ لڑکی ثنا کے نمونے ڈی این اے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔

(جاری ہے)

کاہنہ کی رہائشی 17 سالہ ثنا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس نے ملزم اور لڑکی کے نمونے حاصل کرنے کے بعد فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں تاکہ زیادتی ہونے یا نہ ہونے بارے شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اگلے تین سے پانچ روز میں رپورٹس موصول ہو جائیں گی جس کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :