آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 20، پنشن میں 30فیصداضافہ کرنیکافیصلہ

سرکاری ملازمین کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے تنخواہ اورپنشن میں خاطرخواہ اضافہ کیاجائے،وزارت خزانہ حکام کوہدایت

ہفتہ 7 مئی 2016 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء)پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کی فیملی کانام آنے پرحکومت نے آئندہ مالی سال 2016-17ء میں سرکاری ملازمین کے وارے نیارے کرنے کاپروگرام بنالیاہے ۔آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصدجبکہ پنشن میں 30فیصداضافہ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پانامہ لیکس میں وزیراعظم کی فیملی کانام آنے پراعلیٰ حکام کی جانب سے وزارت خزانہ حکام کوہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے تنخواہ اورپنشن میں خاطرخواہ اضافہ کیاجائے ،وزارت خزانہ حکام کی جانب سے تیارکی گئی پرپوزل میں ملازمین کی نتخواہوں مٰں 20فیصدجبکہ پنشن میں 30فیصداضافہ کافیصلہ کیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ حکام کی جانب سے تیارکی گئی پرپوزل پروزیراعظم اس ماہ میں بریفنگ دی جائے گی واإضح رہے کہ 2011ء میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصداور2011-12ء میں بیس فیصدایڈہاک ریلیف الاوٴنس کااعلان کیاگیا،مگران کوبنیادی تنخواہ میں ضم نہیں کیاگیا،حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں چارایڈہاک ریلیف الاوٴنسزمیں سے دوکوبنیادی تنخواہ کے سکیلزکاحصہ بناکرتنخواہ واورپنشن میں سات فیصداضافہ کیاگیا

متعلقہ عنوان :