نیب بلوچستان کاسیکرٹری خزانہ کے گھرپرچھاپہ،73کروڑسے زائدرقم برآمد

وزیرخزانہ چھاپے پربرہم ،ترجمان بلوچستان حکومت نے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرادی آج نیب عدالت میں پیش کیاجائیگا

ہفتہ 7 مئی 2016 09:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء)نیب بلوچستان کی سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھرپرچھاپہ مارکر73کروڑروپے کی ملکی وغیرملکی کرنسی4کروڑمالیت کاہونابرآمدکرکے انہیں گرفتارکرلیا۔آج ہفتہ کونیب عدالت میں پیش کیاجائیگا،نیب بلوچستان نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھرپرجمعہ کے روزچھاپہ مارااوران کے گھرسے نوٹوں سے بھرے14بیگ اورایک لاکربرآمدکرلئے ،نوٹوں کی گنتی کیلئے نیب کومشینیں منگواناپڑگئیں اور12گھنٹے میں نوٹوں کی گنتی مکمل کی گئی ۔

مشتاق رئیسانی پرکرپشن کاالزام تھااوران کے گھرسے 73کروڑروپے سے زائدملکی وغیرملکی کرنسی اوربرائزبانڈزاورسیونگ سرٹیفکیٹس کروڑسے زائدہے ،نیب نے 4کروڑروپے مالیت کاسونابھی برآمدکرلیاہے اورمشتاق رئیسانی کوگرفتارکرلیاگیاہے جنہیں آج ہفتے کے روزنیب عدالت میں پیش کیاجائیگا،دوسری جانب صوبائی وزیرمال جعفرمندوخیل نے کہاکہ پیسہ برآمدہونے کی مذمت کرتے ہیں تاہم نیب کاطریقہ کارغلط ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ترجمان نیب کاکہناہے کہ سیکرٹری خزانہ کے خلاف کارروائی اچانک نہیں کی ،بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ فنڈز،پی ایس ڈی پی ایک ارب سے زائدکی کرپشن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔وزیرخزانہ سے تفتیش کے بعدمزیدگرفتاریاں بھی ہوں گی ۔بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑنے کہاکہ نیب اپناکام کررہی ہے 70کروڑہویا70ارب نیب کاکام کاہے وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے ،صوبائی حکومت اداروں سے تحقیقات میں تعاون کریگی۔انہوں نے کہاکہ نیب نے شواہدکے بعدمشتاق رئیسانی کے گھرپرچھاپہ ماراکرپشن کوقابوکرناہماراکام نہیں ،یہ نیب کامینڈیٹ ہے نیب حکام کے پاس ناقابل تردید شواہدموجودتھے

متعلقہ عنوان :