چوہدری محمدسرور کی پوتی عمایا عاصم علالت کے بعد انتقال کر گئی

نمازجنازہ آج جمعہ ہوگی‘ تحر یک انصاف سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کا چوہدری محمدسرور اور انکی فیملی سے اظہار تعزیت

جمعہ 6 مئی 2016 09:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی پوتی عمایا عاصم علالت کے بعد جمعرات کے روز انتقال کر گئی ‘ مر حومہ کی نمازجنازہ 6مئی بروز جمعہ کے روز سنٹر ل مسجد گلاسکو میں اداکی جائیگی جبکہ مر حومہ کے انتقال پر گلوسکو سے تحر یک انصاف سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے چوہدری محمدسرور اور انکی فیملی سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورکے صاحبزادے عاصم سرور کے ہاں چند روز پہلے بیٹی عمایا کی پیدائش ہوئی مگر ڈاکٹرز کی ہدایت پر اسے ہسپتال میں داخل کروادیا گیا جہاں وہ جمعرات کے روز انتقال کر گئی جس پر تحر یک انصاف سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے چوہدری محمدسرور او رانکی فیملی سے عمایا عاصم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ مر حومہ کی نمازہ جنازہ بعدازں نمازجمعہ سنٹر ل مسجد گلوسکو میں اداکی جائیگی ۔یا درہے کہ عمایا عاصم بر طانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن انس سرور او ر چوہدری عاطف سرور کی بھتیجی تھیں ۔۔