سیالکوٹ، اچاری آم توڑنے کے جرم میں قتل ہونیوالے بچے کے نا معلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 6 مئی 2016 09:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) اچاری آم توڑنے کے جرم میں قتل ہونے والے بچے کے نا معلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق اچاری آم توڑنے کی بنا16سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں پٹھانوالی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے یونس کے کے 16سالہ بیٹے مدثر کو قتل کردیا۔

پولیس نے مقتول کے والد یونس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے اہلکار نے بتایاکہ مقتول مدثر اپنے علاقہ کے دیگر بچوں کے ہمرا ہ گاؤں میں واقعہ ایک ڈیرے پر گیا ہو اتھا اور وہ وہاں درخت پر چڑھ کراچاری آم توڑ رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آکر اسے تین گولیاں لگی اور وہ زمین گرگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :