سکھر میں وزیراعظم کے وی آئی پی ائیر کنڈیشن جلسے کی تیاریاں مکمل

عوام کو پنکھا بھی نصیب نہیں وزیراعظم ٹھنڈے ماحول میں جلسے کررہے ہیں،عوامی حلقے

جمعہ 6 مئی 2016 09:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) سکھر میں عوامی خرچے پر وزیراعظم کے وی آئی پی ائیر کنڈیشن جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام کو پنکھا بھی نصیب نہیں وزیراعظم ٹھنڈے ماحول میں جلسے کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف جو کہ جمعہ کے روز سکھر کا دورہ کریں گے اور سکھر میں عوامی اجتماع سے خطاب اور سکر ملتان موٹر وے کا افتتاح کریں گے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا جلسہ وی آئی پی لوگوں پر مشتمل ایک ہزار کے اجتماع سے ہوگا ان تمام افراد کیلئے جلسہ گاہ میں نہ صرف ایک ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں بلکہ ان کے لئے بارہ بڑے سینٹرل ائیر کنڈیشن بھی لگا دیئے گئے ہیں اور میپکو نے بجلی کی فراہمی کیلئے 200 کے وی اے کے ٹرانسفارمر بھی پہنچا دیا ہے مگر دوسری جانب غریب اور مظلوم عوام کو پنکھے کی ہوا بھی نہیں نصیب ہوتی اور سرگودھا سمیت نواحی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر سکھر کے لیگی کارکنوں کا ایک گروپ وزیراعظم کے دورے پر اپنی قیادت سے ناراض ہیں اور ان ناراض کارکنون نے (ن) لیگی عہدوں کے خلاف جمعرات کے روز کفن پوش اجتماع کیا ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :