نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری، تھانہ مارگلہ پولیس نے کیانی روڈ پر ناکہ لگا لیا

پولیس اہلکاروں کو بخاری ہاؤس میں داخل نہ ہونے کی ہدایات، باہر نظر آنے پر گرفتاری کا حکم

جمعہ 6 مئی 2016 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد تھانہ مارگلہ پولیس نے کیانی روڈ پر ناکہ لگا لیا پولیس اہلکاروں کو بخاری ہاؤس میں داخل نہ ہونے کی ہدایات ۔ باہر نظر آنے پر گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد تھانہ مارگلہ پولیس نے کیانی روڈ پر ناکہ لگا لیا اعلی پولیس حکام نے اہلکاروں کو بخاری ہاؤس میں داخل نہ ہونے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیئرحسین بخاری کے گھر میں داخل ہو کر انہیں گرفتار نہ کیا جائے بلکہ باہر نظر آنے پر حراست میں لیا جائے واضح رہے کہ بدھ کے روز سابق چیئرمین سینٹ نیئرحسین بخاری کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد اسی شامل پولیس اہلکار بغیر وارنٹ گرفتاری نیئر حسین بخاری کو گرفتار کرنے ان کے گھر گئے تھے سابق چیئرمین کے گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی تاہم نیئر حسین بخاری کے بھائی سبطی بخاری کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں درج دفعات قابل ضمانت ہیں جلد ان کی ضمانت کرا لی جائے گی اور وہ قانون کے مطابق شامل تفتیش ہوں گے جبکہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سب انسپکٹر جاوید سلطان اور چھ اہلکاروں کے ذریعے کیانی روڈ پر ناکہ لگا دیا گیا ہے جبکہ پولیس حکام نے سابق چیئرمین سینٹ کی گرفتاری کو ہر ممکن یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :