لیہ میں زہریلی مٹھائی کا معمہ حل ،دکاندار کے چھوٹے بھائی نے زہر ملانے کا اعتراف کر لیا

بھائی دکان میں کام کے دوران تشدد کرتاتھا اور بھائی کی مار پیٹ سے تنگ آ کر مٹھائی میں زہر ملایا تاکہ دکان بند ہو جائے،ملزم خالد کا اعتراف

جمعہ 6 مئی 2016 09:16

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء )لیہ میں زہریلی مٹھائی کا معمہ حل ہو گیا ،دوکاندار کے چھوٹے بھائی خالد نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم خالد نے اعتراف کیاہے کہ اس کا بھائی دکان میں کام کے دوران تشدد کرتاتھا اور بھائی کی مار پیٹ سے تنگ آ کر اس نے مٹھائی میں زہر ملایا تاکہ دکان بند ہو جائے۔ملزم کے اعتراف کے بعد کھیتوں سے زہر کی بوتل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل زہریلی مٹھائی کھانے کی وجہ سے 31افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔