کون دوست اور کون دشمن ، ؟حکومت کی اپنی ہی صفوں میں مخالفین کی نشاندہی کیلئے خفیہ مانیٹرنگ شروع

جمعہ 6 مئی 2016 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) کون دوست اور کون دشمن ، ؟حکومت نے اپنی صفوں میں سے ہی حکومت مخالفین رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کی نشاندہی کے لئے خفیہ مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور پھر بھڑکتی آگ کو مزید بھڑکانے کے لئے لیگی رہنماؤں و ارکان پارلیمنٹ کے بیانات سمیت دیگر حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے اپنی پارٹی پر ہی نظریں مرکوز کرنے کے لئے اپنے قریبی حلقہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ نظر رکھیں کہ مسلم لیگ کے ارکان پارلیمنٹ اور رہنماؤں کے بیانات سے حالات مزید خراب نہ ہوں ۔