شام‘ دو بم دھماکے ، کم از کم 10شہری ہلاک، 40 زخمی

جمعہ 6 مئی 2016 09:42

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) وسطی شام میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں کم از کم 10شہری ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہوگئے،یہ بات حقوق انسانی کیلئے شامی مبصر گروپ نے جمعرات کے روز کہی۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صوبہ حمص میں موفار ام الفاؤکینی میں خودکش حملے اور بم دھماکے میں ہلاکتیں اور لوگ زخمی ہوئے ہیں،حمص کے گورنر طلال باریزی نے بتایا کہ قصبہ میں کار بم دھماکہا ور خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دس کے قریب افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے فوری طو رپر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی

متعلقہ عنوان :