شام میں باغیوں کے زیرِ قبضہ شمالی علاقے میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 28 افراد ہلاک

جمعہ 6 مئی 2016 09:42

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) شام میں باغیوں کے زیرِ قبضہ شمالی علاقے میں ایک پناہ گزیں کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈالی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ادلب صوبے میں ترکی سرحد کے قریب قائم کمونہ کیمپ میں خیمے تباہ ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شامی یا روسی جنگی طیاروں نے کیا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

کمونہ کیمپ شام میں خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہونے والوں کے لیے قائم کیا گیا ہے جو سرمدا سے چار کلو میٹر دور جبکہ ترکی کی سرحد سے دس کلو میٹر دور ہے۔ شامی حزب اختلاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ کیمپ پر کیے گئے اس حملے میں کم سے کم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے ہیں۔یاد رہے کہ شام میں اس وقت ان علاقوں میں 48 گھنٹوں کی جنگ بندی جاری ہے جو جمعرات کی صبح شروع ہوئی۔ قومی سطح پر کی گئی اس جنگ بندی میں دولتِ اسلامیہ ، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ کے گروہ شامل نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :