سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنیوالوں کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

امسال پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 69534خوش نصیب فریضہ حج کیلئے جائیں گے 2150افراد ہارڈ شپ کوٹہ اور 71684افراد پرائیویٹ حج سکیم کے تحت جائیں گے قرعہ اندازی کے بعد پنجاب سے 44.3فیصدسندھ 22.6خیبر پختونخوا20.8بلوچستان سے 5.5فیصدافراد کامیاب قرار پائے ہیں ،پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کی سخت نگرانی کی جائے گی،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی پریس کانفرنس

جمعہ 6 مئی 2016 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ،امسال سرکاری حج سکیم کے تحت 69534خوش نصیب فریضہ حج کیلئے پاکستان سے جائیں گے جبکہ 2150افراد ہارڈ شپ کوٹہ اور 71684افراد پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے ،قرعہ اندازی کے بعد پنجاب سے 44.3فیصدسندھ 22.6خیبر پختونخوا20.8بلوچستان سے 5.5فیصدافراد کامیاب قرار پائے ہیں ،پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کی سخت نگرانی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزارت مذہبی امور کے آفس میں حج قرعہ اندازی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاکہ گذشتہ دو سالوں سے حج اپریشن پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے گذشتہ سال 2لاکھ 70ہزار درخواستیں جبکہ امسال 2لاکھ 80ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں انہوں نے کہاکہ حج قرعہ اندازی کے زریعے تمام طریقہ کار کو شفاف بنایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے گذشتہ دو سالوں کے حج اپریشن پر عوام کے اعتماد اور مشاورت کے بعد نئی حج پالیسی تیار کی گئی تھی جس میں سرکاری سکیم کے تحت حج کوٹہ 60فیصد کرنے کی منظوری وزیر اعظم نے دیدی تھی تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کے حج کوٹے کو 50فیصد کرنے کے فیصلے کے بعد حالیہ قرعہ اندازی بھی 50فیصد عازمین کی سطح پر کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کو حج پیکیج فراہم کرنے کیلئے وزارت کی جانب سے خطوط ارسال کئے گئے تھے تاہم انہوں نے ہمیں حج پیکیج فراہم نہیں کیا ہے وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے حجاج کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی ہے جو حاجیوں کی شکایات کا ازالہ کرے گی انہوں نے کہاکہ سعودی ریال میں کمی بیشی کے سلسلے میں احتیاطً زیادہ رقم وصول کی ہے جو حج کی ادائیگی کے بعد کمی بیشی کے بعد واپس کی جائے گی انہوں نے کہاکہ حجاج سے سروس چارجز کے نام پر لی جانے والی رقم سے عازمین کو ٹریننگ کی فراہمی اور ویکسینیشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں مدینہ میں قیام کے دوران تمام پاکستانی حجاج مرکزیہ کے اندر رہائش پذیر ہونگے انہوں نے کہاکہ ابھی تک وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب میں حجا ج کرام کیلئے رہائش گاہیں اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فائنل نہیں کی ہیں اور اب اس سلسلے میں اقدامات شروع کر دئیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد میں سے جو افراد بروقت اپنا موثر پاسپورٹ جمع نہیں کرائیں گے یا بغیر محرم کی خواتین اور گذشتہ 5سالوں کے دوران حج کرنے والے ایسے حجاج جنہوں نے حج بدل کا زکر نہ کیا ہو یا ایسی خاتون جس کے محرم نے حج کیا ہو کو قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے کے باوجود ناکام کر دیا جائے گاانہوں نے بتایاکہ امسال ہارڈ شپ کوٹہ کے زریعے 2150افراد حج ادا کرسکیں گے اور ہارڈ شپ کوٹہ میں وہ افراد شامل ہونگے جن کا تعلق لیبر سے ہو یا ان کے گروپ ٹوٹے ہوئے ہوں کو شامل کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ایسے تمام افراد جو کسی بھی وجہ سے حج قرعہ اندازی میں ان کے نام نہیں آئے ہیں وہ اپنی وجہ سے ساتھ اگلے 15دنوں میں اپنی درخواست دیدیں ان کا فیصلہ بھی میرٹ پر کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :