پاکستان اور ایرا ن کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے تبادلے کی ضرورت ہے،چوہدری ثنار

دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات اور امن و امان میں دخل اندازی کرنیوالے عناصر کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ،وزیر داخلہ یک ایرانی سفیر سے ملاقات

جمعہ 6 مئی 2016 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پاکستان اور ایرا ن کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے تبادلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات اور امن و امان میں دخل اندازی کرنے والے عناصر کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے جمعرات کے روز پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی چودھری نثار سے ہونے والی ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی وزیر داخلہ کا دونوں ملکوں کے مابین منظم جرائم ، انسانی سمگلنگ ، غیر قانونی آمد و رفت اور منشیات کی روک تھام کے لئے سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے بروقت تبادلے کے نظام کو مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات و امن و امان میں رخنہ اندازی اور خطے کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر کے خلاف مل کر جدوجہ د کرنے کی ضرورت ہے پاکستان اور ایران کے درمیان طے شدہ امور کو ان کے مقرر کردہ ٹائم فریم میں عملی جامہ پہنانے کے لئے اہداف کے حصول کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جانا از ضروری ہے چودھری نثار نے مزید کہا کہ اعلی سطحی دوروں کے نتیجے میں قائم ہونے والی فضاء سے استعفادہ کرتے ہوئے تمام تصفیہ طلب امور کے حل کے لئے سلسلے میں کوششوں کو تیز تر کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :