پرائیویٹ سیکٹر یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں نہیں دے گا،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن

جمعرات 5 مئی 2016 09:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے موسم گرما کی یکم جون سے 14اگست تک چھٹیاں دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سال کے 365دنوں میں 146دن سکول کھلتے ہیں جبکہ 219چھٹیاں ہوتی ہیں ان چھٹیوں کی وجہ سے طلباء و طالبات اپنا سلیبس مکمل نہیں کر پاتے اور اکثر بچے فیل ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سیکٹر یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں نہیں دے گا کیونکہ پرائیویٹ سیکٹر یکم جون سے 10 جون تک بچوں سے فسٹ ٹرم کا امتحان لے گا اور موسم گرما کی چھٹیاں 11جون سے 14اگست تک دے گا۔ یکم جون سے 10جون تک پرائیویٹ سکولوں کے تعلیمی اوقات صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہوں گے۔ اگر پنجاب حکومت نے یکم جون سے کھلنے والے پرائیویٹ سکولوں کو بند کرنے کی کوشش کی تو ہم ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :