”غذا ہضم نہیں ہوتی‘ کھٹے ڈکار آتے ہیں“،چیئرمین سینیٹ کے معدے میں تکلیف،معائنے کیلئے پمز پہنچ گئے

جمعرات 5 مئی 2016 09:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء) غذا ہضم نہیں ہوئی‘ کھٹے ڈکار آتے ہیں‘ چیئرمین سینیٹ معدے کی تکلیف پر معائنہ کیلئے پمز ہسپتال پہنچ گئے۔ خبر رساں ادارے معلومات کے مطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی گزشتہ روز بدھ کو پرائیویٹ پریکٹس کے دوران پمز ہسپتال گئے۔

(جاری ہے)

معدہ و جگر کے سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر حیدر نے چیئرمین سینیٹ کا تفصیلی چیک اپ کیا اور انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو تسلی دی کہ اس موسم میں گیسٹرو کا مرض ہو جاتا ہے جو معمول کی بات ہے۔

اس دوران چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے انہیں اپنی مرض سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں بھوک کم لگتی ہے اور اگر کھانا کھا لیا جائے تو ہضم نہیں ہوتا‘ اس حوالے سے ڈاکٹر نے انہیں تسلی دی کہ دو دن تک وہ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :