کراچی،نیب نے اقلیتی ارکان پارلیمنٹ کے شراب خانوں کی تفصیلات جمع کرناشروع کردیں

ابتدائی تحقیقات میں ہوشرباانکشافات

جمعرات 5 مئی 2016 09:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء)نیب نے اقلیتی ارکان پارلیمنٹ کے شراب خانوں کی تفصیلات جمع کرناشروع کردی ہیں ابتدائی تحقیقات میں ہوشرباانکشافات سامنے آئے ہیں ذرائع نے بتایاہے کہ ایک اقلیتی رکن سندھ اسمبلی کے33شراب خانے ہیں اورانہوں نے اب سپرہائی وے پرٹول پلازااورسہراب گوٹھ کے درمیان ایک مشہورہوٹل کے پاس اورنوری آبادمیں بھی شراب خانے کھول دیے ہیں اس ایم پی اے کے حیدرآبادشہرکے اندر6شراب خانے کھل چکے ہیں ایک دوسرے رکن سندھ اسمبلی کے پاس11شراب خانے ہیں ذرائع نے بتایاہے کہ حکومت سندھ بھی ان اقلیتی ارکان پارلیمنٹ کے آگے بے بس ہوچکی ہے کیونکہ بعض طاقتورارکان اسمبلی نے ان اقلیتی ایم پی ایزکی پشت پناہی کررکھی ہے تاہم حالیہ دونوں میں ان شراب خانوں میں بعض مسلمان سیاستدانوں کی شراکت داری کے بعدنیب نے باضابطہ طورپرتحقیقات شروع کردی ہے اوراس ضمن میں محکمہ ایکسائیزسے تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :