وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات،پاک چین اقتصادی راہداری ‘ دو طرفہ اور باہمی تعاون کے امو رپر تبادلہ خیال

جمعرات 5 مئی 2016 09:40

فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان چین اقتصادی راہداری ‘ دو طرفہ اور باہمی تعاون کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کے روز چین کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک چین اقتصادی راہداری ‘ دو طرفہ اور باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایشیائی انفراسٹرکچر بینک کے قیام کیلئے چینی قیادت کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ایشیائی انفراسٹرکچر بینک کے تحت پاکستان میں منصوبوں پر خوشی ہے۔ انہوں نے چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :