نیب ایگزیکٹیوبورڈ کااجلاس
غیر قانونی ادائیگیوں ،بھرتیوں اور پراویڈنٹ فنڈ کے غیر قانونی استعمال کے الزام میں وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد قیصر ، غیرقانونی طریقے سے ٹھیکہ دینے پرسی ڈی ا ے افسران ،فری بیلنس اور ای سی جی کمپنیوں کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری پاکستان انجینئرنگ کمپنی کے حصص غیر قانونی فروخت پرسابق چیئرمین اور ایم ڈی نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ طارق اقبال خان،سابق ڈائریکٹر این آئی ٹی آصف جمیل کے خلاف انوسٹی گیشن ،کا فیصلہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہماری پالیسی 2016میں بھی جاری رہے گی ،چیئرمین نیب
جمعرات 5 مئی 2016 09:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء)قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹیوبورڈ کااجلاس چےئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی صدارت میں ہوا۔نیب کے ایگزیکٹیوبورڈ نے غیر قانونی ادائیگیوں ،غیر قانونی بھرتیوں اور پراویڈنٹ فنڈ کے غیر قانونی استعمال کے الزام میں وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد قیصر ، غیرقانونی طریقے سے ٹھیکہ دینے پرسی ڈی ا ے افسران ،فری بیلنس اور ای سی جی کمپنیوں کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری ,پرو گیس اثاثوں کی مہنگے داموں خریداری سے متعلق کیس میں سابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی پرائیویٹ لیمیٹیڈعظیم اقبال صدیقی کے خلاف انکوائری, پاکستان انجینئرنگ کمپنی کے حصص غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے پرسابق چیئرمین اور ایم ڈی نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ طارق اقبال خان،سابق ڈائریکٹر این آئی ٹی آصف جمیل کے خلاف انوسٹی گیشن ،کا فیصلہ کیا ہے ،قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چیئرمین اور ایم ڈی نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ طارق اقبال خان،سابق ڈائریکٹر این آئی ٹی آصف جمیل اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی ملزمان پر حکومت سے منظوری حاصل کئے بغیرنیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ کے ذریعے پاکستان انجینئرنگ کمپنی کے حصص غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے کا الزام ہے ,، ایگزیکٹو بورڈ نے وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد قیصرو دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی،-ملزمان پر غیر قانونی ادائیگیوں ،غیر قانونی بھرتیوں اور پراویڈنٹ فنڈ کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو566ملین روپے کا نقصان ہوا،ایگزیکٹیو بورڈ نے انٹیگریٹید ریسورس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں سی ڈی ا ے کے افسران ،فری بیلنس اور ای سی جی کمپنیوں کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی،، ملزمان پرغلط جائزے کی بنیاد پر فرموں کی پیشگی اہلیت، نان کوالیفائیڈ فرموں کو کام کے ٹھیکے دینے ،ٹھیکیداروں سے کارکردگی کی گارنٹی حاصل کئے بغیراور کام کا ماڈیول مکمل کئے بغیرٹھیکیداروں کو قبل از وقت ادائیگی کرنے کا الزام ہے ،جس سے قومی خزانے کو 38.99ملین روپے کا نقصان پہنچا،اجلاس میں حد سے زیادہ قیمت پر پرو گیس اثاثوں کی خریداری سے متعلق کیس میں سابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی پرائیویٹ لیمیٹیڈعظیم اقبال صدیقی اور دیگرکے خلاف دوبارہ انکوائری کی بھی منظوری دی ،-ملزمان پراختیارات سے تجاوز اور مہنگے داموں پرو گیس اثاثوں کو2.25ملین روپے میں ایک ہی بولی دہندہ سے خریدنے کا الزام ہے،جس سے قومی خزانے کو800ملین روپے کا نقصان پہنچایا,،اجلاس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین ،سابق ٹاؤن ناظم اختر علی اور دیگر کے خلاف کیس انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا،کیونکہ یہ کیس نیب کے قوانین اور ایس اوپیز پر پورا نہیں اترتا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے آگاہی ،تدارک اور نفاذکی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہماری پالیسی 2016میں بھی جاری رہے گی ،ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے قانون پر عملدرآمد اور آگہی مہم کے ذریعے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 5 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
ایشیاء سرکل کبڈی کپ ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی
-
پاسکو کوعدم ادائیگی،وفاقی وزیر نے حکومت کیخلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی
-
”غذا ہضم نہیں ہوتی‘ کھٹے ڈکار آتے ہیں“،چیئرمین سینیٹ کے معدے میں تکلیف،معائنے کیلئے پمز پہنچ گئے
-
ملک کوسیکولر بنانے والے ناکام ہوں گے،مولانافضل الرحمن
-
متحد ہ کے رکن سندھ اسمبلی دلاور حسین کا ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
پرائیویٹ سیکٹر یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں نہیں دے گا،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے مطلوبہ زمین کا 90فیصد حاصل اور پانی ذخیرہ کرنے کی تمام زمین حاصل کر لی گی ہے، حکام
-
سندھ اسمبلی جلاسوں میںآ ئندہ میڈیاکے ادارے کیلئے صرف5پاس جاری ہوں گے
-
آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر، میر پور خاص، ژوب اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک سے بارش کا امکان
-
آرمی چیف کا آفتاب احمد کی دوران حراست ہلاکت کی تحقیقات کا حکم
-
حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو مسترد کردیا، مشاورت سے بنانے کی پیشکش
-
نیب ایگزیکٹیوبورڈ کااجلاس
-
پانامہ لیکس،حکومت،اپوزیشن کاکمیشن کے ٹی اوآرزمل کرتیارکرنے پراتفاق
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات،پاک چین اقتصادی راہداری ‘ دو طرفہ اور باہمی تعاون کے امو رپر تبادلہ خیال
-
امریکہ کاپاکستان کو ایف سولہ طیاروں کیلئے فنڈنگ کی حمایت نہ کرنا قابل تشویش ہے،آصف زرداری
-
480ارب کے گردشی قرضوں کی ادائیگی،پی اے سی نے رپورٹ پھر طلب کر لی
-
ملک بھر میں شب معراج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
-
کراچی،وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹیڈاپ کیس میں یوسف رضاگیلانی کو مفرور قرار دیدیا، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
کراچی،نیب نے اقلیتی ارکان پارلیمنٹ کے شراب خانوں کی تفصیلات جمع کرناشروع کردیں
-
ممتاز قادری کو سلمان تاثیر کے قتل پر اکسانے والے مفتی حنیف قریشی کو برطانیہ نے ویزہ دیدیا
-
مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے جلسوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی
-
سادھو روی شنکر کی ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام دینے کی مخالفت
-
امریکی صدارتی امیدوار جان کسیک ریپبلیکن صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار
-
امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک
-
عراق میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ممکن ہے،امریکی وزیر دفاع
-
کانگو میں سیکورٹی فورسز اور باغی گروپوں کے درمیان جھڑپیں ، 13 اہلکار ہلاک
-
امریکہ ، جنوبی کوریا آئندہ ہفتے واشنگٹن میں دوطرفہ دفاعی مذاکرات کا آغاز کریں گے
-
نیویارک: یونیسیف کی بچوں کی تعلیم کیلئے امداد کی اپیل
-
سلامتی کونسل نے شام میں ہسپتالوں اور دیگر ہیومینٹیرین مراکز پر حملوں کے خلاف قرار داد منظورکرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.