آج اور کل سلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤ ں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 4 مئی 2016 09:56

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء )آج بدھ اور کل جمعرات کے روز اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواؤ ں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں آج بھی تیز/گرد آلودہواؤ ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ /جمعرات کے روز پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں بارش کے ساتھ تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان اس لیے کسانوں کو چاہئے کہ کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کی بھریاں باندھ کرکھڑا کر کے ڈھیر لگا دیں اوربھوسے کو مٹی سے ڈھا نپ دیں۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران:خیبر پختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،ساہیوال، فیصل ا?باد ڈویڑن)،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویڑن )،کوئٹہ ، قلات، ڑوب اور سبی ڈویڑن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤ ں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کیبیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہا۔تاہم کوئٹہ، ڑوب، سبی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بہاولپور، فیصل آباد ، راولپنڈی ڈویڑن اور فاٹا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش فاٹا:پارہ چنار 17۔ بلوچستان:کوئٹہ11،سبی09،ڑوب05، بارکھان01۔ خیبر پختونخواہ: کوہاٹ، پشاور، چترال، دیر، میرکھانی، پٹن02، دروش 01۔ پنجاب: بہاولپور03، جہلم اور ٹوبہ ٹیک سنگ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 45، شہید بینظیر آباد44، پڈعیدن، لاڑکانہ، سبی، کوٹ ادو اور بہاولنگر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :