ٹوبہ ٹیک سنگھ،شقی القلب شوہر نے سوئی ہوئی بیوی اور تین بچوں کے گلوں پر چھری چلا دی ،دو کمسن بیٹے جاں بحق

بیوی اور ایک بیٹا انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 4 مئی 2016 09:56

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء)شقی القلب شوہر نے سوئی ہوئی بیوی اور تین بچوں کے گلوں پر چھری چلا دی ،دو کمسن بیٹے جاں بحق بیوی اور ایک بیٹا انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردئیے گئے ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 332ج ب دھنی پور کارہائشی ولایت اللہ مبینہ طور پر شقی المزاج اور ذہنی مریض بتایا جاتا ہے ،جس نے منگل کے روز علی الصبح گھر میں سوئی ہوئی اپنی بیوی شکیلہ تین بیٹوں 9سالہ حسنین اور ثقلین اور گیارہ سالہ علی حسن کی شہ رگوں پر تیز چھری چلا دی ،جس کے نتیجہ میں 9سالہ حسنین اور ثقلین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،جبکہ شکیلہ اور گیارہ سالہ بیٹا علی حسن شدید زخمی حالت میں شور مچانے لگے ،اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور اور گوجرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ،اور قاتل ولایت اللہ کو موقع سے گرفتار کرکے کمسن بچوں کی نعشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور جبکہ شدید زخمی ماں بیٹے کو لائیڈ ہسپتال فیصل آباد پہنچایا ،پولیس مصروف تفتیش ہے