وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر چار بڑی جماعتیں متفق ہیں ،شیخ رشید

حکومت نے اگر اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو اسٹریٹ پاور کا مظاہرہ کریں گے، بلاول بھٹو نے میرا دل جیت لیامیڈیا سے گفتگو

بدھ 4 مئی 2016 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر چار بڑی جماعتیں متفق ہیں حکومت نے اگر اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو اسٹریٹ پاور کا مظاہرہ کریں گے۔ بلاول بھٹو نے مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو کا نعرہ لگا کر میرا دل جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار بڑی اپویزشن جماعتیں وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر متفق ہیں چھ جماعتیں ایک طرف ہوں اور دو ایک طرف تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

حکومت نے اگر اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو اسٹریٹ پاور کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاسی تاریخ کا انکوھا دن ہے تمام جماعتیں سنجیدہ احتساب چاہتی ہیں۔ بلاول بھٹو کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو شہزادہ ہے اس نے مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو کا نعرہ لگا کر میرا دل جیت لیا ہے۔