وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات میں توسیع کی سمری پردستخط کردیئے،ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس

اختیارات کی مدت 3مئی کوختم ہوگئی تھی،توسیع انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت کی گئی،رینجرزاختیارات کی سمری توثیق کیلئے وزارت داخلہ کوبھیجی جائے گی

بدھ 4 مئی 2016 09:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء)وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے رینجرزاختیارات میں توسیع کی سمری پردستخط کردیئے۔،ذرائع کے مطابق منگل کی رات وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات کی سمری پردستخط کردئے،واضح رہے کہ رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت 3مئی کوختم ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق رینجرزاختیارات میں توسیع انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔رینجرزکوصرف کراچی میں خصوصی اختیارات ہوں گے۔رینجرزاختیارات کی سمری توثیق کیلئے وزارت داخلہ کوبھیجی جائے گی

متعلقہ عنوان :