عراق میں بدترین انسانی بحران جاری ہے ، اقوام متحدہ

بدھ 4 مئی 2016 10:26

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق بھر میں بدترین انسانی بحران کی صورتحال کی جارہی ہے جس کی وجہ سے فوجی آپریشنز اور بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیو جیرک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وسطی انبار میں فوجی آپریشن کے باعث ساٹھ ہزار سے زائد افراد صرف مارچ کے آغاز میں نکل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہیومنٹریشن امداد تمام قابل رسائی مقامات تک پہنچائی جارہی ہیں جس کی توجہ کا زیادہ مرکز حالیہ نکل مکانی کرنیوالی آبادی ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ عدم تحفظ سخت سکیورٹی سکریننگ اقدامات نقل مکانی کرنیوالے لوگوں کے دور دراز علاقے اور گنجائش سے زائد کیمپ امداد کیلئے رسائی میں رکاوٹ بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عراق میں اس انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :