نجی ٹی وی کی طرف سے پروگرام میں میبنہ طور پر فوج کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت دینے پر پیمرا کے جرمانے کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 4 مئی 2016 10:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء) نجی ٹی وی چینل ( اے آر وائی ) نے اپنے ایک پروگرام میں میبنہ طور پر فوج کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت دینے پر پیمرا کی جانب سے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے وکیل احتشام اسلم کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک شہری کی شکایت پر پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس نے چار اپریل دو ہزار سولہ کو مبینہ طور پر فوج کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت دینے پر نجی ٹی وی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کئے جانے کا حکم جاری کیا تھا درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی کے جس پروگرام کیخلاف شکایت درج کی گئی اس میں ایسی کوئی گفتگو موجود نہیں جو آئین شکن کے زمرے میں آتی ہو بلکہ شکایت کونسل نے شکایت کنندہ اور اینکر پرسن سمیت دیگر نمائندوں کی موجودگی میں متنازعہ پروگرام کا بغور جائزہ لیتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پروگرام میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی جس سے یہ تاثر ملتا ہو کہ اینکر پرسن نے فوج کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی دعوت دی لیکن اس کے باوجود نجی ٹی وی پرعائد ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس سزا کو معطل کرنے کا حکم جاری کرے واضح رہے کہ درخواست میں چیئرمین پیمرا ، کونسل آف کمپلینٹس اور شکایت کنندہ شنیلا سکندر کو فریق بنایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :