لاہور چڑیا گھرانتظامیہ نے جانوروں اور پرندوں کو حالیہ شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے

جانوروں کیلئے ایئر کولرز، پنکھوں،گرین شیٹس کے انتظام کے ساتھ ساتھ پنجروں میں پانی کا چھڑکاؤ اور گرمی میں نہانے کے عادی جانوروں کو نہلانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر رائے زاہد علی کی گفتگو

منگل 3 مئی 2016 09:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2016ء )لاہور چڑیا گھرانتظامیہ نے جانوروں اور پرندوں کو حالیہ شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں،جانوروں کیلئے ایئر کولرز، پنکھوں،گرین شیٹس کے انتظام کے ساتھ ساتھ پنجروں میں پانی کا چھڑکاؤ اور گرمی میں نہانے کے عادی جانوروں کو نہلانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر رائے زاہد علی نے” اے پی پی“ کو بتایا کہ چڑیا گھر میں جانوروں کو حالیہ گرمی کی لہر سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے لائے جا رہے ہیں جبکہ جانوروں اور پرندوں کو گرمی کی وجہ سے موسمی بیماریوں سے بچانے کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ شیر‘ ٹائیگرز کے پنجروں میں ایئر کولر اور پنکھے لگائے گئے ہیں تاکہ ان کو گرمی سے محفوظ رکھا جاسکے، انہوں نے بتایا کہ ریچھ‘ لاما‘ لیپرڈ اور چمپینزی کے پنجرے میں بھی ایئر کولرز جبکہ پرندوں کو گرمی سے بچانے کیلئے گرین شیٹس کا انتظام کیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ دن میں دو مرتبہ پنجروں میں پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے اور گرمی میں نہانے کے عادی جانوروں کو نہلایا بھی جاتا ہے، بندر‘ ٹائیگر‘ شیر کے پنجروں کے پانی میں برف بھی ڈالی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی نہ ہونے کی صورت میں ایئر کولر اور پنکھوں کو چلانے کے لئے جنریٹر کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :