قرض معاف کرانے والوں اور قومی دولت لوٹنے والوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں آنا پڑے گا،شہبازشریف

قوم سیاسی تماشا لگانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی،ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور رہے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب

منگل 3 مئی 2016 09:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چند سیاسی عناصر ذاتی انا کی تسکین کیلئے افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔قوم سیاسی تماشا لگانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور رہے گا۔

(جاری ہے)

قرض معاف کرانے والوں اور قومی دولت لوٹنے والوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں آنا پڑے گا۔ انہو ں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر شور مچانے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں سامنے آ چکی ہیں۔ کمیشن کے قیام کے بعد دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا۔ وہ آج یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منتخب نمائندوں سے گفتگوکر رہے تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے چوہدری حامد حمید اور ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :