القاعدہ کی طرح داعش قیادت کا وجود بھی مٹا کر رہیں گے ، جان برینن

القاعدہ ابھی بھی امریکہ اور یورپ کی سیکورٹی کے لئے سنگین خطرہ ہے ، صحافیوں سے گفتگو

منگل 3 مئی 2016 10:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2016ء) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے القاعدہ راہنما اسامہ بن لادن کی برسی کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایک دن انتہا پسند گروپ داعش کے سربراہ کا بھی خاتمہ کر دیا جائے گا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے برینن نے کہا کہ یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ داعش بھی ایک روز تباہ ہو جائے گی اور اس کی قیادت کا وجود بھی مٹا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم القاعدہ کا بھی ایک بڑا حصہ تباہ کر چکے ہیں تاہم یہ ابھی مکمل ختم نہیں ہو سکی اور یہی وجہ ہے کہ ابھی ہمیں اس کی سرگرمیوں پر بھی فوکس رکھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ القاعدہ امریکہ اور یورپ کی سیکیورٹی کے لئے ابھی بھی سنگین خطرہ ہے اور اس کے خلاف ٹھوس اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :