بھارت ، مغربی بنگال میں گھر میں بم بناتے ہوئے دھماکہ ، 4 افراد ہلاک ، 4 زخمی

منگل 3 مئی 2016 10:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2016ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں گھر میں بم بناتے ہوئے دھماکے میں چار افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ سید وقار رضا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے علاقے جاؤنیور میں ایک گھر میں بم بناتے ہوئے اچانک پھٹ جانے کے باعث چار افراد موقع پر ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں ان سے علاج معالجے کے بعد واقعے بارے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :