ترکی کے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے‘ 34 جنگجو ہلاک متعدد زخمی

منگل 3 مئی 2016 10:24

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2016ء) شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ترکی کی آرٹلری اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 34 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کی جانب سے ترکی کے سرحدی صوبہ کیلیس میں تین راکٹ فائر کئے جانے کے بعد فضائی اور ڈرون حملے کئے گئے۔ حملوں میں داعش کے پانچ ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ حملوں کے نتیجے میں 34 داعش جنگجو بھی مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :