عراق میں سیاسی کشیدگی کے حل کیلئے مدد کو تیار ہیں‘ ایران

منگل 3 مئی 2016 10:23

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2016ء) ایران نے کہا ہے کہ عراق میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین بابر انصاری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران عراق میں امن و سکون کا خواہاں ہے اور ہم ملک میں تمام سیاسی فریقین کو ان کے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں معاونت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عراق میں مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی گروپوں کو دہشت گردی اور بدعنوانی کے خلاف جنگ پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ انہوں نے امید طاہر کی کہ عراقی سیاستدان بھی اس حقیقت کا ادراک کریں گے کہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :