سری لنکن حکومت کا پانامہ لیکس کی تفتیش کے لئے پینل تشکیل دینے کا اعلان

سابق صدر مہندا راجاپکاسے اور انکے خاندان پر اربوں ڈالرز بیرون ممالک منتقل کرنے کا الزام

منگل 3 مئی 2016 10:23

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2016ء) سری لنکن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پانامہ لیکس کی تفتیش کیلیے پینل تشکیل دیا جا رہا ہے۔سری لنکا کی حکومت میں گزشتہ سال جنوری میں کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی تھی اس نے الزام لگایا ہے کہ سابق صدر مہندا راجاپکاسے اور اس کے خاندان نے اپنے 10 سالہ دور اقتتدار میں اربوں ڈالرز بیرون ممالک منتقل کیے ہیں تاہم مہندرا خاندان اس کی تردید کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پناما لیکس میں 46 سری لکنز کے نام آئے ہیں، وزیرخزانہ روی کرونائکے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پناما لیکس کی دوسری فہرست کیلئے ہم نو مئی انتظار کر رہے ہیں اس لسٹ میں بھی جس کسی کا نام آئیگا اس کی تحقیقات کی جائیں گی، یاد رہے کہ سری لنکا مالیاتی بحران کا شکار ہے اور اس نے ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے کیلے اس نے آئی ایم ایف سے ڈیڈھ ارب ڈالر کا قرض لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :