اختلافات یا کوئی اور وجہ، پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے جلسہ سے صرف عمران خان نے خطاب کیا

پیر 2 مئی 2016 10:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء )تحریک انصاف کے کسی بھی جلسہ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ صرف عمران خان نے خطاب کیا۔ کل ہونے والے لاہور جلسہ میں عمران خان کے خطاب سے قبل کسی بھی پارٹی رہنما نے خطاب نہیں کیا بلکہ مختلف گلوکار شرکاء کا خون گرماتے رہے۔

(جاری ہے)

عمومی طور پر تحریک انصاف کے کسی بھی جلسہ سے مقامی قیادت کا کوئی کوئی رہنما ضرور خطاب کرتا ہے لیکن تحریک انصاف میں چوہدری سرور، علیم خان اور جہانگیر ترین، شاہ محمودقریشی میں اختلافات کی خبریں عام ہیں ۔ اسی بناء پر جلسہ سے صرف عمران خان کے خطاب کو تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے