پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں بھی بدنظمی ،خواتین ورکرز کے ساتھ بد تمیزی

مبینہ طور پر دھکم پیل خواتین زخمی ہوگئیں

پیر 2 مئی 2016 09:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء) اسلام آباد کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں بھی ایک اور بدنظمی کا واقعہ پیش آیا ، خواتین ورکرز کے ساتھ بد تمیزی کی اور مبینہ طور پر دھکم پیل خواتین زخمی ہوگئیں ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین جو کہ بہت زیادہ تعداد میں آتی ہیں تو یہاں بھی ایک بدتمیزی اور دھکم پیل کا واقع رونما ہوا مرد ورکرز نے خواتین سے بدتمیزیکی جس سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔